اترپردیش میں فروری اور مارچ میں سات مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی
انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے ذریعے سرکاری مشینری کے بیجا
استعمال کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر
مایاوتی نے کہا کہ ریاست میں الیکشن کمیشن کے لئے غیر جانبدارانہ نتخابات
کرانا ایک چیلنج ثابت
ہوگا۔اترپردیش میں الیکشن کمیشن کے ذریعے سات مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرانے
کا خیر مقدم کرتے ہوئے محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی اترپردیش،
اتراکھنڈ اور پنجاب میں اپنے بل پر الیکشن لڑے گی اور کسی بھی پارٹی کے
ساتھ اتحاد یا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران جرائم عروج پر ہیں۔